فاریکس کاپی سسٹم کے معائدہ کے استعمال کا معائدہ

موجودہ سہہ فریقی معائدہ {اب سے معائدہ ہی کہلائے گا} انسٹا فاریکس گروپ {بطور کمپنی انسٹا فاریکس کا وہ صارف جو کہ کمپنی کے کسی اور صارف کی لوئیو ٹریڈ کو کاپی کرنا چاھتا ہے یا ادارہ رکھتا ہے تاکہ نفع حاصل کرسکے اور وہ ممکنہ احتمالی نقصان کے حوالے مکمل باخبر ہے {فالور کہلائے گا } اور انسٹا فاریکس کا وہ صارف جو کہ اپنی ٹریڈ کو کاپی کروانا چاھیے یا اس کا ارادہ رکھے {تاجر کہائے} گا

  1. تعریف

    کمپنی کا مطلب ہے انسٹا فاریکس گروپ جو کہ انسٹا ٹریڈر تجارتی پلیٹ فارم کے ساتھ ساتھ وہ سسٹم فراہم کرتا ہے کہ جس میں فالور اور ٹریڈز رقم کا لین دین / سیٹلمنٹ {انسٹا فاریکس کاپی سسٹم} کرسکتے ہیں

    تاجر سے مُراد کمپنی کا وہ صارف ہے جو کہ فاریکس کاپی سسٹم میں کپمنی کا وہ صارف جو کہ اس غرض سے رجسٹر ہوا ہے کہ کہ وہ کمپنی کے دوسرے صارفین کو اپنی ٹریڈ فالو کرنے کی اجازت دینے کے ساتھ ساتھ اُن کا اور اپنا بھی اکاونٹ مینج کرے گا "تاجر" کہلائے گا

    فالور سے مراد کمپنی کا وہ صارف ہے کہ جو کہ فاریکس کاپی سسٹم میں اس ارادے سے شامل ہوا ہو کہ سسٹم میں رجسٹر کسی تاجر کی ڈیلز کی نقل کرسکے

    مانیٹرنگ سے مُراد کمپنی کی ویب سائٹ کا وہ ایک خاص صفحہ ہے کہ جو کہ تاجران کے حوالے سے معلومات عموامی طور پر کمپنی کی ویب سائٹ اور تاجر یا فالور کی کیبنٹ میں فاریکس کاپی سیکشن میں پیش کیا جاتا ہے

  2. عمومی نکات
    1. فاریکس کاپی سسٹم کی تفصیلات

      فاریکس کاپی سسٹم ایک سافٹ وئیر ہے جو کہ کمپنی کی ملکیت ہے اور کمپنی کی جانب سے بنایا گیا ہے جس کا مقصد کمپنی میں رجسٹر اکاونٹس کے درمیان کاپی کے تمام عمل کو ٹیکنیکل اعتبار سے ممکن اور خود کار بنانا ہے - فاریکس کاپی سسٹم درج ذیل خود کار مراحل کو ممکن بناتا ہے

      1. فاریکس کاپی سسٹم میں فالور کا اندراج
      2. فاریکس کاپی سسٹم میں تاجر کا اندراج
      3. فالور کا تاجر کے اکاونٹ میں سبسکرائب ہونا تاکہ ٹریڈ کی کاپی ہوسکے اور تاجر کے لگائے گئے آڈرز فالور کے اکاونٹ میں بھی لگ سکیں
      4. کاپی کی گئی نفع بخش ٹریڈز پر فالور کی جانب سے تاجر کو ادا کی جانے والی کمیشن کا حساب
      5. ہر سبس کریپشن ڈے پر فالور کی جانب سے تاجر کو ادا کی جانے والی کمیشن کا حساب
      6. تاجر کے اکاونٹ میں کمیشن کا کریڈٹ ہونا
      7. ٹریڈ کی کاپی کے لئے تاجر کی جانب سے کاپی کی شرائط کا لگایا جانا
      8. ٹریڈ کی کاپی کے لئے فالور کی جانب سے پیرا میٹرز کا لگایا جانا
      9. تاجر کی اکاونٹ کی معلومات کا آپ ڈیٹ ہونا اور فالور کی کیبنٹ میں ظاہر ہونا
    2. فاریکس کاپی سسٹم کلائنٹ کیبنٹ میں کمپنی کے کسی بھی صآرف کے لئے دستیاب ہے کہ جو کہ فاریکس کاپی سسٹم میں بطور فالور یا تاجر اپنا اندارج کروا لے - آرٹیکل 6 فاریکس کاپی سسٹم کے ٹیکنیکل قواعد کو بیان کرتا ہے
    3. فاریکس کاپی سسٹم میں موجود ہے رسک جو فاریکس ٹریڈ میں تاجر کی جانب سے آسکتا ہے اور فالور کی کاپی کی گئی ٹریڈ میں بھی ہوسکتا ہے اس کے علاوہ تجارتی پلیٹ فارم اور فاریکس کاپی سسٹم میں بھی کسی نقص کی وجہ سے رسک ہوسکتا ہے
  3. کمپنی کے حقوق و فرائض

    یہ معائدہ کمپنی کے حقوق و فرائض کا تعین کرے گا جو کہ اُن کے علاوہ ہوں گے کہ جو پبلک آفر ایگریمنٹ میں موجود ہیں اور اکاونٹ اوپن کرتے ہوئے قبول کئے گئے ہیں - مگر یہ کہ کمپنی کا سرور درست کام کرتا ہو کمپنی اپنی تمام ذمہ داریاں مکمل کرے گی

    1. ٹریڈز کی کاپی

      کمپنی فالور کی ٹریڈ کو کاپی کرنے کی درخواست کو ریکارڈ کرے گی جو کہ تاجر کے اکاونٹ سے کرنے کے لئے کی گئی ہوگی اور تاجر کی جانب سے درخواست قبول کرنے کے 30 منٹ بعد تاجر کے اکاونٹ سے فالور کے اکاونٹ میں ٹریڈ کاپی ہونا شروع ہو جائیں گی

      کمپنی رئِیل ٹائم / جوں کی توں ٹریڈ کو تاجر کے اکاونَٹ سے فالور کے اکاونٹ میں کاپی کرے گی جس میں احتمالی تاخیر 2 منٹس کی ہوسکتی ہے

      وہ آڈرز کو 2 منٹس سے کم کے لئے اوپن رہے ہوں میں کاپی کرنے کی ناکامی ہوسکتی ہے کہ وہ تاجر کے اکاونٹ سے فالور کے اکاونٹ میں کاپی ہوسکیں

      اگر فاریکس کاپی تاجر کسی اوپن ٹریڈ کا سٹاپ لاس لیول یا ٹیک پرافٹ لیول تبدیل کرتا ہے تو یہ تبدیلی فاریکس کاپی فالور کے اکاونٹ میں بھی عمل میں آئے گی جو کہ ایک سے 2 منٹ کا دورانیہ لے گی صارف اس تبدیلی سے اپنی رضاعت ظاہر کرتا ہے

    2. نفع اور نقصان کا ریکارڈ

      تاجر کی جانب سے کاپی کی درخواست قبول کرنے کے بعد اور تجارت شروع ہونے بعد سے کمپنی مختلف دورانیہ میں ہونے والے نفع اور نقصان کو ریکارڈ کرے گی جو کہ اُن ٹریڈ کا ہوگا کہ جو تاجر کے اکاونٹ میں اوپن اور فالور کے اکاونٹ میں کاپی ہوئی ہوں اور یہ ریکاڑد ایک گھنٹہ میں ایک مرتبہ دستیاب ہوگا تا کہ فالور اور تاجر کی کیبنٹ میں دستیاب ہوگا

    3. ٹریڈ کی کاپی کی سبسکریشن کی منسوحی

      اگر فالور یا تاجر ٹریڈ کی کاپی کی سہولت کو منسوح کرنے کی درخواست کرتا ہے تو کمپنی اس درخواست پر 30 منٹس میں عمل کرے گی اور فالور کو ادا کیا جانے والا نفع اُس نفع سے مختلف ہوسکتا ہے جوکہ منسوحی کی درخواست دیتے وقت فالور کی کیبنٹ میں ظاہر ہورہا ہو یہ اس صورت میں بھی ہوسکتا ہے کہ جب تاجر ہو نقصان ہوا ہو اور اس کی ٹریڈ کلوز ہوگئی ہو یا معلومات کے آپ ڈیٹ ہوتے ہوئے سٹاپ آوٹ ہوا ہو

    4. فالور کی رقم کا تحفظ کے تاجر نکلوا نہ سکے

      کمپنی اس بات کی ضمانت فراہم کرتی ہے کہ تاجر اس قابل نہیں ہے کہ وہ فالور کے اکاونٹ سے رقم سبسکریپشن کے دوران نکلوا سکے - مزید یہ کہ تاجر کسی ٹریڈ کو اوپن کے لئے درکار مارجن کی رقم میں سے بھی کچھ نکلو نہیں سکتا

    5. رابطہ معلومات کی فراہمی

      کمپنی اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ تاجر کی رابطہ معلومات {ای میل / فون نمبر} اُس کے اکاونٹ کے مانیٹرنگ پیج کر عام دستیاب ہوگا اور یہ رابطہ معلومات اُس سے رابطہ کے لئے استعمال کی جاسکتی ہیں

      کمپنی اس بات کی ضمانت دے گی کہ فالور کی رابطہ معلومات {ای میل اور فون نمبر} ان تاجران کے دستیاب ہونگی کہ جن کی ٹریڈ کاپی کی جارہی ہو - یہ معلومات تاجر کو تب دستیاب ہوں گی کہ جب وہ فالور کی کاپی کرنے کی درخواست قبول کر چُکا ہو

    6. تاجر اس بات کا اقرار کرتا ہے کہ کمپنی کے پاس یہ حق ہے کہ وہ فاریکس کاپی سسٹم کے ذریعہ بننے والا تاجر کا نفع عارضی یا مکمل طور پر منسوح کردے کہ اگر کمپنی یہ نوٹ کرے کہ تاجر کی کمپنی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے جو کہ کسی بھی مواصلاتی ذریعہ جس میں ای میل ، فالور کو انٹرنل پیغامات ، مانیٹرنگ پیچ پر فاریکس کاپی سسٹم کی تفصیلات اور شوشل نیٹ ورک کے علاوہ کوئی اور ذریعہ بھی ہوسکتا ہے
    7. کمپنی یہ حق رکھتی ہے کہ تاجر کے حوالے سے کوئی یک طرفہ معلومات تبدیل کردے کہ اگر کمپنی یہ نوٹ کرے کہ تاجر نے جان بوجھ کر کوئی ایسی معلومات فراہم کی ہیں جو کہ مکمل یا جزوی طور پر اُن معلومات سے ملتی جُلتی یا متابقت رکھتی ہیں اُن معلومات سے جو کہ کسی اور تاجر کی جانب سے فراہم کی گئیں ہیں تاکہ فالور کو گمراہ کیا جاسکے بعض صورتوں میں فاریکس کاپی سسٹم میں تاجر کی سرگرمیاں بھی نوٹ کی جاسکتی ہیں
    8. کمپنی اس بات کی ضمانت دیتی ہے کہ اگر تاجر کی ٹریڈ دوبارہ کاپی کی ہے تو بھی اس کو کمیشن ادا کیا جائے - اگر ٹریڈر 2 ٹریڈر 1 کی ڈیلز کاپی کرتا ہے اور کسی فالور 3 کو سیل کرتا ہے تو ٹریڈر 1 کو ٹریڈر 2 کی جانب سے اُس کمیشن کا 10 فیصد ادا کیا جائے گا کہ جو فالور 3 نے ٹریڈر 2 کو ادا کی ہو- یہ کمیشن پیرا گراگ نمبر 9۔6 کے مطابق ادا کی جائے گی
    9. اس بات کو یقینی بنائے گی کہ فالور کی جانب سے سبسکرائب کی جانے والی ٹرمز پر عمل کی جائے جو کہ تاجر سے اکاونٹ سے فالور کی اکاونٹ میں اُن شرائط پر کاپی کی جائیں گی کہ جن کا انتحاب تاجر کی جانب سے کیا گیا ہو کاپی کی شرائط اس خاض سبسکریپشن پر ہوتی ہے جو کہ فالور نے تاجر کو سبسکرائب کرواتے ہوئے منتحب کی ہوں - اگر تاجر کاپی کرنے کی شرائط میں تبدیلی کرے تو نئی شرائط صرف نئے سبسکرائبرز کے لئے ہی ہوں گی
  4. فالور کے حقوق و فرائض

    یہ معائدہ فالور کے اُن حقوق و فرائض کو متعین کرے گا کہ جو کمپنی میں صارف کا اکاونٹ کھلولتے ہوئے پبلک آفر ایگریمنٹ میں درج تھے - فالور اُن حقوق سے ہی فائدہ حاصل کرسکتا ہے کہ جو کہ کمپنی کا سافٹ وئیر یا ہارڈ وئیر فراہم کرے - کسی بھی ٹیکنیکل مسئلہ یا سافٹ وئیر کی خرابی کی صورت میں کمپنی ممکن ہے فالور کے تمام حقوق کی فراہمی ممکن نہ بناسکے

    1. رسک / خطرہ کا ادراک

      فالور اس بات کا اقرار کرتا ہے کہ اُس کو آرٹیکل نمبر 7 میں بیان کئے گئے رسک کا مکمل ادراک ہے اور یہ کہ رسک کے حوالے سے موجود تحریر ہوسکتا ہے کہ ممکنہ رسک کے حوالے سے ہر زاویہ کا احاطہ نہ کرتی ہو اور یہ کہ ممکن ہے کہ کمپنی یا کسی تیسرے فریق کی جانب سے رسک کی کوئی صورتحال بن جائے

    2. فاریکس کاپی سسٹم کے ٹیکنیکل قواعد کا ادراک

      فالور اس بات کا اقرار کرتا ہے اور قبول کرتا ہے کہ فاریکس کاپی سسٹم کے ٹیکنیکل قواعد آرٹیکل 6 میں بیان کئے گئے ہیں اور اُن سے منسلک رسک کا بھی ادراک رکھتا ہے

    3. کپمنی کے سٹیٹس کا ادراک اور اقرار

      فالور اس بات کا اقرار کرتا ہے کہ اس معائدہ کے تحت کمپنی صرف فاریکس کاپی سسٹم کا ٹیکنیکل وجود یقینی بناتی ہے جب کہ تاجر کے اکاونٹ میں ہونے والی تجارت کے نتیجہ کا کوئی ذمہ کمپنی پر نہیں ہے

    4. تاجر کے ساتھ اکاونٹ مینجمنٹ کے حوالے سے رابطہ

      فالور تاجر سے اکاونٹ مینجمنٹ کے لئے خود براہ راست رابطہ کرے گا جس کے لئے یہاں پیرا گراف نمبر 5۔3 میں موجود رابطہ معلومات کو استعمال کیا جاسکتا ہے کہ اگر فاریکس کاپی سسٹم کے حوالے سے شرائط واضح نہ ہوئی ہوں

    5. تاجر کے اکاونٹ سے ٹریڈ کاپی کرنا

      فالور اپنی پسند کے تاجر سے ٹریڈ کاپی کرنے کی درخواست فالور کیبنٹ سے دے سکتا ہے - درخواست دینے سے مُراد یہ ہے کہ یہ تاجر کی جانب سے قبول بھی کی جائے گی - تاجر کے جانب سے درخواست قبول کئے جانے کے 30 منٹس کے اندر اندر ٹریڈز کی کاپی کا عمل شروع ہوجائے گا - ٹریڈ کی کاپی کے لئے اکاونٹس کی کوئی ذیادہ سے ذیادہ حد نہیں ہے

    6. تاجر کے اکاونٹ کے شماریات تک رسائی

      فالور کو بیلنس ، ایکوٹی اور تاجر کے اکاونٹ میں ہونے والے نفع کے شماریات تک براہ راست رسائی حاصل ہوگی جو کہ مسلسل آپ ڈیٹ ہوتے رہتے ہیں {عموما ہر گھنٹہ بعد} - ان معلومات کی بنیاد پر فالور تاجر کی ٹریڈ کی کاپی کی سہولت کی منسوحی کا فیصلہ کرسکتا ہے - بہرحال فالور کو اس آپ ڈیٹ کے عمل میں ممکنہ تاخیر کے حوالے سے بھی باخبر رہنا چاھیے جو کہ عمومی حالات میں ایک گھنٹہ سے ذائد نہیں ہوتی

    7. فالور کے اکاونٹ میں ٹریڈز کا کلوز ہونا

      فالور کے اکاونٹ میں ٹریڈ بلکل اُسی وقت کلوز ہوں گی کہ جب تاجر کے اکاونٹ میں ہوںگی یا یہ پیرا گراف نمبر 13۔6 کے تحت خود کار طریقہ سے کلوز ہوں گی - اس تمام کے علاوہ انسٹا ٹریڈر پلیٹ فارم فالور کو اس قابل کرے گا کہ وہ اپنے طور پر خود سے ٹریڈز کو کلوز کرسکے

    8. حاصل کی گئی سہولت کی منسوحی

      کاپی کی گئی ٹریڈز منسوح ہوں جائیں گے کہ اگر

      1. تاجر یا فالور اس سروس کی منسوح کی درخواست کرے
      2. فالور کے اکاونٹ میں ناکامی رقم ہونے کی صورت میں
      3. فالور کے اکاونٹ میں تاجر کو کمیشن کی ادائیگی کے لئے ناکامی رقم ہونے کی صورت میں
  5. تاجر کے حقوق و فرائض

    یہ موجودہ معائدہ تاجر کے حقوق و فرائض کو متعین کرتا ہے جو کہ اُن حقوق و فرائض سے ہٹ کرہیں جو کہ اکاونٹ کھلواتے وقت پبلک آفر ایگریمنٹ میں قبول کئے گئے تھے - تاجر اُسی حد تک اپنے حقوق و فرائض کو استعمال کرسکتا ہے جس تک کمپنی کا سافٹ وئیر اور ہارڈ وئیر فراہم کرتے ہیں - کسی بھی ٹیکنیکل مسئلہ اور سافٹ وئیر کی ناکامی / خرابی کی صورت میں کمپنی تاجر کی حقوق کی فراہمی کی ذمہ داری نہیں لیتی

    1. ممکنہ رسک کے حوالے سے آگہی

      \ تاجر یہاں شق نمبر 7 میں بیان کی گئی رسک کی ممکنہ صورت سے مکمل باخبر ہونے کا اقرار کرتا ہے -تاجر اس بات کا بھی اقرار کرتا ہے کہ نقصان کی متوقع صورتوں کے حوالے سے مکمل معلومات یہاں درج نہیں ہیں اور یہ کمپنی یا کسی تیسرے فریق کی جانب سے یہ نقصان اس کے علاوہ بھی ہوسکتا ہے - تاجر اس ذمہ داری کا اقرار بھی کرتا ہے کہ جو کہ اس کی جانب سے یا اس کے فالور کی جانب سے فاریکس ٹریڈنگ میں ہوسکتا ہے

    2. فاریکس کاپی سسٹم کے ٹیکنیکل قواعد کی سمجھ بوجھ

      تاجر یہاں آرٹیکل نمبر 6 میں بیان کئے گئے فاریکس کاپی سسٹم کے ٹیکنیکل قواعد کا مکمل ادراک رکھنے کا اقرار کرتا ہے اور یہ کہ ان کی وجہ سے احتمالی نقصان سے بھی اگاہ ہونے کا ادراک کرتا ہے

    3. کمپنی کے درجہ / سٹیٹس کا اقرار

      تاجر اس بات کا اقرار کرتا ہے کہ اس معائدہ کے تحت کمپنی فاریکس کاپی سسٹم کا ٹیکنیکل عمل کی یقینی بنائے گی جب کہ تاجر کی اکاونٹ میں ہونے والی کسی تجارتی صورتحال کی ذمہ دار نہ ہوگی کمپنی نہ تو تاجر کی کسی ٹریڈ میں حصہ دار ہے اور نہ ہی اسکا نفع میں کوئی حصہ ہے

    4. اکاونٹ مینجمنٹ کے لئے فالور سے رابطہ

      تاجر براہ راست فالور سے اکاونٹ مینجمنٹ کے لئے کسی بھی مسئلہ پر رابطہ کرسکتا ہے جس کے لئے وہ یہاں پیرا گراف نمبر 5۔3 کے تحت رابطہ معلومات استعمال کرسکتا ہے کہ اگر فاریکس کاپی سسٹم میں تاجر کی جانب سے کوئی شرط واضح طور پر بیان نہیں کی گئی تاجر 72 گھنٹوں کے اندر اندر فالور کے کسی بھی سوال کا جواب دے گا جو کہ سبسکریشن کے دورانیہ کے دوران ہوگا اور اگر یہ دورانیہ ختم ہوگیا ہو گیا وہ 30 دن کے اندر جواب دینے کا پابند ہوگا

    5. معلومات اور مانیٹرنگ

      تاجر کے فاریکس کاپی سسٹم میں اندراج کے بعد اس کا اکاونٹ ایک خود کار عمل سے مانیٹرنگ میں شامل ہوجاتا ہے جو کہ کمپنی کی ویب سائٹ اور کلائنٹ کیبنٹ میں ظاہر ہوتا ہے - فالور کسی بھی بہتر تاجر کے انتحاب کے لئے مانیٹرنگ کی سہولت کو استعمال کرسکتے ہیں

    6. ٹریڈ کی کاپی کے لئے فالور کی درخواست کا قبول کیا جانا

      فاریکس کاپی سسٹم میں اندراج کے بعد تاجر اپنی ٹریڈ کو کاپی کرنے کے لئے فالور کی درخواست قبول کرسکتا ہے - تاجر کے پاس یہ حق ہے کہ وہ کسی بھی وقت درخواست کو رد بھی کرسکتا ہے بہرحال اگر فالور کو نقصان ہورہا ہوتو تاجر خود ہی فیصلہ کرتے ہوئے فالور کی سروس منسوح نہیں کرسکتا.

    7. فاریکس کاپی سسٹم سے ٹریڈ کو کاپی کرنے کی سہولت کی منسوحی

      فاریکس کاپی سسٹم میں ٹریڈ کو کاپی کرنے کی سہولت منسوح ہوجائے گی کہ اگر

      1. تاجر اپنی کیبنٹ میں "آن سبسکرائب" کا بٹن استعمال کرے
      2. فالور اپنی کیبنٹ میں "آن سبسکرائب کا بٹن استعمال کرے
      3. فالور کے اکاونٹ میں تاجر کو کمیشن ادا کرنے کے لئے رقم ناکافی ہو
      4. فالور یا تاجر کی جانب سے سروس کی منسوحی کی درخواست سپورٹ ڈیپارٹمنٹ کو حاصل ہونے کے بعد کمپنی یہ سروس منسوح کردے

      اگر فالور ٹریڈ کو کاپی کرنے پر نقصان کا سامنا کررہا ہو تو تاجر اپنے طور پر فالور کے لئے یہ سہولت ختم نہیں کرسکتا

    8. تاجر کو کمیشن کی ادائیگیی

      اگر فالور کو نفع ہوا ہو جو کہ کاپی کی گئ ٹریڈز سے سہولت کے دررانیہ میں ہوا ہو تو اس معائدہ کی شق نمبر 6 کے مطابق تاجر کے اکاونٹ یا کسی اور اکاونٹ میں کہ اگر کہا گیا ہو کمیشن جمع ہوجائے گی جو کہ پیرا گراگ نمبر 9۔6 کے مطابق ہوگی

  6. فاریکس کاپی سسٹم کے ٹیکنیکل قواعد
    1. فاریکس کاپی سسٹم کے ٹیکنیکل قواعد خود کار مراحل کی تعداد اور اُن کا دورانیہ بیان کریں گے - تاجر اور فالور کسی بھی ٹیکنیکل مسئلہ کا ادراک رکھتے ہیں جو کہ یہاں بیان کیا ہوگا جس کی وجہ ٹیکنیکل یا سافٹ وئیر میں خرابی ہوسکتی ہے
    2. فاریکس کاپی سسٹم کے ٹیکنیکل قواعد کا اطلاق درج ذیل امور پر ہوگا
      1. کمپنی کی کلائنٹ کیبنٹ میں فالور اور ٹریڈر کا فاریکس کاپی سسٹم میں اندراج
      2. تاجر اور فالور کی رابطہ معلومات کا محفوظ ہونا- یہ معلومات اس معائدہ کے تحت فریقین رابطہ کے لئے استعمال کرسکیں گے
      3. ٹریڈ کی کاپی کے لئے فالور کی درخواست
      4. تاجر کی جانب سے فالور کی درخواست کا قبول یا منسوح کیا جانا
      5. فالور کی جانب تاجر کی کاپی کی جانے والی ٹریڈز کا ریکارڈ
      6. فالور کی جانے سے کاپی کی جانے والی ٹریڈز کے کرنسی پئیرز کا ریکارڈ
      7. ہر نفع بخش ٹریڈ پر فالور کی جانب سے تاجر کو ادا کی جانے والی کمیشن کا ریکارڈ
      8. ہر 01۔0 لاٹ کے اعتبار سے نفع بخش ٹریڈ پر فالور کی جانب سے تاجر کو ادا کی جانے والی کمیشن کا ریکارڈ
      9. فالور کی جانب سے نفع کے اُس حصہ کا ریکارڈ جو کہ فالور کی جانب سے تاجر کو ادا کیا گیا
      10. فالور کی جانب سے تاجر کو ادا کی جانے والی ڈیلی کمیشن کا ریکارڈ جو کہ ویک اینڈز اور فاریکس آف ڈے سے ہٹ کر ہے
      11. تاجر کے اکاونٹ سے فالور کے اکاونٹ میں ٹریڈ کی آن لائن کاپی
      12. سروس کی منسوحی کے لئے فالور کی درخواست
      13. سروس کی منسوحی کے لئے تاجر کی درخواست
      14. \ تاجر کے اکاونٹ سے فالور کی اکاونٹ میں ٹریڈ کی کاپی کی سہولت کی منسوحی
      15. ہر فالور کی فاریکس کاپی شماریات تک رسائی جو کہ مانیٹرنگ لسٹ اور تاجر کے اکاونٹ کی تفصیلات کے حوالے سے ہے
      16. فالور کے اکاونٹ سے ٹریڈز کی خود کار کلوزنگ
    3. اندارج
      1. فالور کا اندراج

        کمپنی کی کلائنٹ کیبنٹ میں صارف کی جانب سے موجودہ معائدہ کو قبول کرنے بعد وہ بطور فالور فاریکس کاپی سسٹم میں شامل ہوجائے گا - اندراج کے وقت فالور اپنی رابطہ معلومات {ای میل ، فون نمبر اور ویب مسینجر} فراہم کرے گا جو کہ اُن تاجران کو دستیاب ہونگی کہ جس کی کاپی یہ فالور کررہا ہوگا - فالور کسی بھی وقت یہ معلومات تبدیل کرسکتا ہے - فالور کی جانب سے اندارج کروانے کے بعد فالور کیبنٹ فالور کے لئے کمپنی کی کلائنٹ کیبنٹ میں دستیاب ہوگی

      2. تاجر کا اندراج

        کمپنی کی کلائنٹ کیبنٹ میں صارف کی جانب سے موجودہ معائدہ کو قبول کرنے بعد وہ بطور تاجر فاریکس کاپی سسٹم میں شامل ہوجائے گا - اندراج کے وقت تاجر اپنی رابطہ معلومات {ای میل ، فون نمبر اور ویب مسینجر} فراہم کرے گا جو کہ اُن فالورز کو دستیاب ہونگی کہ جو اس تاجر سے کاپی کی سہولت حاصل کررہا ہوگا - تاجر کسی بھی وقت یہ معلومات تبدیل کرسکتا ہے - اندارج کے وقت تاجر کمیشن کی رقم منتحب کرے گا کہ تاجر کے اکاونٹ میں فالور کی ہر نفع بخش تجارت پر روزانہ کی بنیاد پر شامل کی جائے گی ماسوائے تعطیلات کے- تاجر کی جانب سے اندارج کروانے کے بعد تاجر کیبنٹ تاجر کے لئے کمپنی کی کلائنٹ کیبنٹ میں دستیاب ہوگی

    4. ٹریڈ کی کاپی کے لئے فالور کی درخواست

      فالور اپنی کیبنٹ میں موجود مانیٹرنگ لسٹ سے تاجر سے انتحاب کرتے ہوئے تاجر کا ٹریڈ کی کاپی کی درخواست دے گا اگر تاجر یہ درخواست قبول کرلے تو سسٹم درخواست قبول کے 30 منٹ کے اندر اندر ٹریڈ کو کاپی کرنا شروع کردے گا اگر تاجر یہ درخواست قبول نہ کرے تو سسٹم فالور کے اکاونٹ میں ٹریڈ کاپی نہیں کرے گا

    5. تاجر کی جانب سے ٹریڈ کی کاپی کے لئے درخواست کا قبول کیا جانا

      ٹریڈ کی کاپی کی نئی درخواستیں تاجر کو تاجر کی کیبنٹ میں دستیاب ہوتی ہیں - تاجر کے پاس کے حق ہے کہ وہ درخواست وصول ہونے کے 72 گھنٹوں کے اندر اندر اس درخواست کو قبول یا منسوح کردے جس کے لئے متعقلہ آپشن کیبنٹ میں استعمال کرسکتا ہے اگر تاجر درخواست کو نظر انداز کرتا ہے تو یہ 72 گھنٹوں کے بعد خود بخود منسوح ہوجائے گی

    6. فالور کے اکاونٹ میں ٹریڈ کی کاپی کا شروع ہونا

      تاجر کی جانب سے فالور کی کاپی کی درخواست قبول کرنے بعد سسٹم 30 منٹ کے اندر اندر ٹریڈ کو کاپی کرنا شروع کردیتا ہے

    7. فالور کے اکاونٹ میں ٹریڈ کی کاپی کا منسوح ہونا

      ایک مرتبہ جب فالور ٹریڈ کی کاپی کی سہولت ختم کرنے کی درخواست دے تو سسٹم یہ سہولت 30 منٹ میں ختم کردے گا

    8. تاجر اور فالور کے نفع کے حوالے سے معلومات

      تاجر اور فالور کے نفع کے حوالے سے معلومات مسلسل آپ ڈیٹ ہوتی ہیں اور معلومات تاجر کی کیبنٹ اور فالور کی کیبنٹ میں موجود ہوتی ہیں

    9. تاجر کے اکاونٹ میں کمیشن کا کریڈٹ ہونا

      کمیشن کا حساب اور اس کا تاجر کے اکاونٹ میں کریڈٹ ہونا ایک خود کار عمل ہے - سبسکریپشن منسوح ہونے کے بعد اگر فالور کو کوئی نفع ہوتا ہے ، کمیشن پر ٹریڈ ، کمیشن فی 01۔0 لاٹس اور نفع تاجر کے اکاونٹ کے منہاء کیا جائے گا اور تاجر کے اکاونٹ میں جمع ہوگا - کمیشن کا دارومدار تجارتی نتائج پر ہے {مکمل نفع / مکمل نقصان } جو کہ فاریکس کاپی سروس کے سبسکریپشن دورانیہ میں ہوا ہو - ڈیلی کمیشن فالور کے اکاونٹ سے منہاء ہونے کے بعد ہر روز تاجر کے اکاونٹ میں جمع ہوتی ہے بجُز تعطیلات ہے

    10. تاجر کے اکاونٹ میں رقم جمع ہونا / ری چارج ہونا

      تاجر اپنے اکاونٹ میں کسی بھی عمومی طریقہ کو استعمال کرتے ہوئے رقم جمع کروا سکتا ہے جو کہ کمپنی کی ویب سائٹ کے سیکورڈ ایریا کے ذریعہ کی جاسکتی ہے - کمپنی کو رقم وصول ہونے کے بعد یہ تاجر کے اکاونٹ میں کریڈٹ کردی جائے گی

    11. فالور کے اکاونٹ میں رقم جمع ہونا / ری چارج ہونا

      فالور اپنے اکاونٹ میں کسی بھی عمومی طریقہ کو استعمال کرتے ہوئے رقم جمع کروا سکتا ہے جو کہ کمپنی کی ویب سائٹ کے سیکورڈ ایریا کے ذریعہ کی جاسکتی ہے - کمپنی کو رقم وصول ہونے کے بعد یہ فالور کے اکاونٹ میں کریڈٹ کردی جائے گی

    12. فاریکس کاپی سسٹم کے شماریات تک رسائی

      فاریکس کاپی سسٹم کے شماریات میں شامل ہے

      1. کپمنی کی کلائنٹ کیبنٹ میں اکاونٹس کی مانیٹرنگ - مانیٹرنگ پیج کمپنی کی ویب سائٹ یا کمپنی کے کسی پارٹنر کی ویب سائٹ کا عکس / نقل ہوسکتا ہے
      2. آخری آپ ڈیٹ کے وقت کی بیلنس اور ایکوٹی کی معلومات
      3. سبسکریپشن سے ابتک اور تاجر سے اکاونٹ سے کاپی کی گئیں حالیہ ٹریڈز

      فاریکس کاپی کے شماریات کمپنی کی جانب سے اس لئے فراہم کئے جاتے ہیں کہ فالور تاجر کی تجارت پر نظر رکھ سکے - بہرحال تاجر اور فالور کو اس بات کا ادراک ہونا چاھیے کہ شماریات کے آپ ڈیٹ ہونے میں تاخیر ہوسکتی ہے جو کہ عموما 1 یا 2 گھنٹے کا وقت لیتے ہیں

    13. فالور کے اکاونٹ میں ٹریڈ کی خود کار کلوزنگ
      1. اگر فالور کے اکاونٹ میں ٹریڈ کی کاپی کرنے کے کئے ناکافی رقم پائی جائے تو جاری ٹریڈز کو موجودہ قیمت پر کلوز کردیا جائے گا جب کہ اگر کلائنٹ کیبنٹ میں یہ آپشن چیک کی گئی ہو کہ رقم ناکافی ہونے کی صورت میں ٹریڈز کو اوپن رکھیں
      2. اگر فالور کے اکاونٹ میں تاجر کو کمیشن دینے کے لئے رقم ناکافی ہو تو جاری ٹریڈز حالیہ قیمت پر کلوز ہوجائیں گی
    14. اگر تاجر اور فالور کا اکاونٹ ایک ہی نام یا کمپنی اور کسی قریبی رشتہ دار کے نام پر رجسٹر ہو تو ایسے اکاونٹس میں کاپی کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی کہ اگر ہر تجارت کی گئی لاٹ پر کمیشن سیٹ کی گئی ہو
    15. وہ ٹریڈز کو جو مخالف ٹریڈز کی وجہ سے جزوی کلوز ہوئی ہوں فالور کے اکاونٹ میں کاپی نہیں ہوں گی
    16. فاریکس کاپی کے ان فالورز کے لیے جو پی اے ایم ایم ٹریڈرز بھی ہیں، اگر ادا شدہ کمیشن کی رقم ذاتی رقم کے کم از کم 5% سے زیادہ ہو جائے تو سبسکرپشنز منسوخ کر دی جاتی ہیں۔
  7. رسک ڈس کلوزر سٹیٹمنٹ / احتمالی نقصان کے حوالے سے انتباہ
    1. فاریکس کاپی سسٹم میں اندراج کے ذریعہ تاجر اور فالور رسک ڈسکلوژر سٹیٹمنٹ سے متفق ہونے کا اقرار کرتے ہیں
    2. فالور اس بات کا اقرار کرتا ہے کہ اُس کو اس بات کا مکمل ادراک ہے کہ تاجر کی جانب سے کی جانے والے ناکام ٹریڈز سے اُس کا سرمایہ مکمل طور پر ختم ہوسکتا ہے
    3. فالور اس بات کا اقرار کرتا ہے کہ اُس کو اس بات کا ادراک ہے کہ یہاں بیان کئے گئے پیرا گراف نمبر 2۔6 کے مطابق فاریکس کاپی سسٹم میں ظاہر ہونے والے شماریات تازہ ترین شماریات سے مختلف ہوسکتے ہیں - خصوصا شماریات آپ ڈیٹ نہ ہونے کی وجہ سے تاجر کو کوئی بڑا نقصان بھی ہوسکتا ہے بیلنس ، ایکوٹی اور دوسری معلومات کے آپ ڈیٹ میں عموما 1 یا 2 گھنٹوں کا وقت درکار ہوتا ہے
    4. فالور اس بات کا اقرار کرتا ہے کہ نفع ، بیلنس اور ایکوٹی کے شماریات آپ ڈیٹ ہونے میں تاخیر سے ایک رسک لازم آتا ہے - فالور اس بات کا اقرار کرتا ہے کہ فالور کی کیبنٹ میں ظاہر ہونے والی معلومات اُن معلومات سے مختلف ہوسکتی ہیں جو کہ فالور کی جانب کاپی کی گئیں ٹریڈز کے نفع کا حساب لگانے کے لئے استعمال کی گئیں ہوں
    5. فالور اور تاجر اس بات کا اقرار کرتے ہیں کہ سسٹم کا کوئی آڈر پراسس کرنے میں تاخیر 15 منٹ سے ذیادہ ہوسکتی ہے اور اس سے نقصان ہوسکتا ہے - کمپنی کی جانب سے ٹیکنیکل مسئلہ کی صورت میں کمپنی اس بات کی ضمانت فراہم نہیں کرتی کہ سہولت حاصل یا منسوح کرنے کی درخواست پر بروقت عمل ہوگا یا فاریکس کاپی کے شماریات بروقت آپ ڈیٹ ہوں گے فالور اور تاجر جہاں اس بات کا ادراک رکھتے ہیں وہیں فاریکس کاپی سسٹم میں اس تاخیر کے منسلک رسک کو بھی قبول کرتے ہیں کہ جس کی وجہ سے تاجر یا فالور کا نقصان ہوسکتا ہے
  8. تنازعات اور کلیمز
    1. فالور اور تاجر پہلے کمپنی کے ساتھ بذریعہ ای میل فاریکس کاپی سسٹم کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے اور مسئلہ حل ہونے سے قبل تمام گُفت و شنید اپنے تک محدود رکھیں گے
    2. کمپنی فاریکس کاپی سسٹم کے کام کے حوالے سے تمام شکایات یا کلیمز کو اس کے وصول ہونے سے 30 دن کے اندر اندر زیر غور لائے گی جب کہ کمپنی کسی ایسے کلیم/ شکایت کو زیر غور نہیں لائے گی جو کہ فاریکس مارکیٹ میں تاجر کی کسی تجارتی سرگرمی کی وجہ سے عمل میں آئی ہو
    3. تمام کلیمز اور تنازعات اس معائدہ کے تحت حل ہوں گے اور اگر کوئی مسئلہ یہاں درج نہ ہو تو وہ عمومی قواعد کے مطابق حل کیا جائے گا
  9. زبان
    1. اس معائدہ کی موجودہ زبان انگریزی ہے
    2. جب کہ کمپنی صارف کی سہولت کی خاطر انگریزی کے علاوہ دوسر زبانوں میں اس کا ترجمہ فراہم کرسکتی ہے جس کا مقصد محض سمجھ میں آسانی کرنا ہے
    3. اگر اس معائدہ کو سمجھتے ہوئے انگریزی اور ترجمہ کی گئی زبان میں فرق پایا جائے تو اس صورت میں فوقیت انگریزی زبان کو دی جائے گی